ضلع وسطی:پولیو ورکرز کی خدمات کے اعتراف میں تقریب کا انعقاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضلع وسطی کو پولیو سے پاک ضلع بنانے کیلئے انسداد پولیو کی مہم میں بھرپور حصہ لینے والے ورکرز کو روٹری کلب انٹرنیشنل ارگنائزیشن اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعریفی اسناد و ایوارڈ پیش کرنے کیلئے ۔۔
کراچی ڈینٹل اینڈمیڈیکل کالج نارتھ ناظم آباد کے آڈیٹوریم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی روٹری کلب انٹرنیشنل ارگنائزیشن کے صدر ماریو مارٹن تھے ۔مقررین نے کہا کہ عوامی سطح پر چلائی جانے والی ہر مہم کی کامیابی کا سہرا فیلڈ ورکرز کی جانفشانی اور انتھک محنت کا ثمر ہوتی ہے ۔