فائر بریگیڈملازم کی درخواست پرفریقین کو نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے فائر بریگیڈ کے ملازم کی 6 سال سے تنخواہ کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ۔
درخواستگزار کے وکیل شعاع النبی ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ فائر بریگیڈ کے ملازم ذیشان کو 2018 میں ریگولرائز کیا گیا تھا۔ ریگولرائزیشن کے بعد سے ملازم کو تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ متاثرہ ملازم 2010 سے 2018 تک کانٹریکٹ پر فائر بریگیڈ میں ملازمت کرتا رہا ہے ۔ اس وقت بھی ذیشان صدر فائر اسٹیشن پر اپنے فرائض انجام دے رہا ہے ۔ درخواست میں میئر کراچی، میونسپل کمشنر اور چیف فائر آفیسر کو فریق بنایا گیا ہے ۔