سکھر :ملزموں کی تلاش میں پولیس کی مہر برادری کے گھروں پر چڑھائی

سکھر :ملزموں کی تلاش میں پولیس کی مہر برادری کے گھروں پر چڑھائی

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر پولیس کی تھانہ تماچانی کی حدود میں مہر برادری کے گھروں پر چڑھائی ،اوطاق مسمار ،مزاحمت پر مرد اور خواتین سمیت بچوں پر تشدد ،متاثرین کا احتجاج،پولیس پر ٹریکٹر سمیت دیگر سامان اٹھا لے جانے سمیت 2افراد کی گرفتاری کا الزام۔

 تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس کی بھاری نفری نے ڈی ایس پی سائٹ حکیم مزاری اور عثمان پنہور کی سربراہی میں لبانو برادری کے قتل ہونے والے 3 افراد کے کیس میں ملزموں کی گرفتاری کیلئے تھانہ تماچانی کی حدود مہر برادری کے افراد کے گھروں پر چڑھائی کرکے اوطاق مسمار کردی اور مزاحمت پر مرد و خواتین کو تشدد کانشانہ بنایا۔ پولیس چڑھائی کے خلاف مہر برادری کے علی بخش ،ظفر ،یاسر مہر اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل گوٹھ اسماعیل لبانو میں جتوئی برادری کے افراد قتل ہوئے ، پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ڈاکوؤں نے قتل کیا ہے ،ہمارا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، لبانو برادری کے مدعی وزیر لبانو و دیگر بلاجواز مقدمے میں ہمارا نام دیکر پھنسانا چاہتے ہیں جو سراسر ظلم ہے ، پولیس نے ہمارے گھروں پر چڑھائی کرکے ہماری اوطاق مسمار کردی اور گھروں سے قیمتی سامان جس میں دو ٹریکٹر بھی شامل ہیں اٹھا کر لے گئی۔ مظاہرین نے بتایا کہ دو ہفتے قبل بھی پولیس نے ہمارے دو افراد لکھمیر اورمحمد امین مہر کو بھی گرفتار کرکے نامعلوم جگہ منتقل کررکھا ہے۔حکام بالاپولیس کی زیادتیوں کا نوٹس لیکرہمیں انصاف و تحفظ فراہم کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں