لاڑکانہ :سیپکو کا آپریشن، سیکڑوں کنڈا کنکشن منقطع کر دئیے

لاڑکانہ :سیپکو کا آپریشن، سیکڑوں کنڈا کنکشن منقطع کر دئیے

لاڑکانہ (بیورورپورٹ) لاڑکانہ سیپکو کی جانب سے شہر کے کرمان کے علاقے باغ میں بقایاجات کی وصولی، کنڈا مافیا اور نادہندگان کے خلاف اتوار کے روز بھی گرینڈ آپریشن کر کے سیکڑوں غیر قانونی کنکشنز منقطع کردیئے گئے ۔

 نادہندگان اور کنڈا مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن سپرنٹنڈنٹ انجینئر شاہ محمد باچکانی اور ایگزیکٹو انجینئر ریاض منگی کی سربراہی میں کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ای سیپکو کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ سیپکو سرکل میں نادہندگان پر 42ارب روپے کے بقایاجات ہیں۔ گزشتہ ایک سال سے جاری آپریشن میں 880 ملین روپے کی ریکوری کی گئی ہے جبکہ کنڈا کنکشنز منقطع کرنے کے علاوہ 16 سے زائد ایف آئی آرز درج کرائی گئی ہیں۔ ادارے نے اپنے ڈیڑھ سو سے زائد ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائیاں بھی کی ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی شکایات صرف ان علاقوں میں ہیں جہاں بجلی چوری ہو رہی ہے ، جن علاقوں کی ریکوری مکمل ہے وہاں بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے ، علاقے میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں