مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے ،ایک ڈاکو ہلاک ،زخمیوں سمیت پانچ گرفتار

مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے ،ایک ڈاکو ہلاک ،زخمیوں سمیت پانچ گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ تین زخمیوں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ اقبال مارکیٹ کے علاقے حوا گوٹھ میں پولیس نے مسلح ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی تو ملزم نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔پولیس کی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی کارروائی کے دوران ایک مسلح ملزم ہلاک ہوگیا۔ہلاک ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، نقدی رقم اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ہلاک ملزم کی شناخت محمد شاہ نواز ولد امتیاز علی کے نام سے ہوئی۔ دوسری جانب ناردرن بائی پاس افغان کیمپ،جمشید کوارٹرز،سہراب گوٹھ اور گلشن معمار میں بھی مقابلوں کے دوران تین زخمیوں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں عصمت اللہ،عبداللہ،رحمت علی عرف مولائی،سمیع اور ایان کے ناموں سے ہوئی جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں