پاک جاپان کلچر سینٹر میں روایتی جاپانی گڑیا ’’حنا ماتسوری‘‘ ڈسپلے

پاک جاپان کلچر سینٹر میں روایتی جاپانی گڑیا ’’حنا ماتسوری‘‘ ڈسپلے

کراچی(آئی این پی)پاکستان اور جاپان کے درمیان ثقافتی رشتے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کراچی میں واقع جاپانی قونصلیٹ کے کلچر سینٹر نے جاپان قونصلیٹ کوئٹہ کو ایک سیٹ روایتی جاپانی ’’حنا ماتسوری گڑیا‘‘ تحفہ دی ہے ۔

جنہیں پاک جاپان کلچر سینٹر کی لابی میں خوبصور ت انداز سے ڈسپلے کردیا گیا ہے ۔جاپانی ثقافت کی عکاسی کرنے والی’’حنا ماتسوری گڑیا‘‘ کی نمائش دیکھنا جاپانی کلچر اور جاپان سے دلچسپی رکھنے والے افراد کیلئے ایک دلچسپ تجربہ ہو گا۔روایتی جاپانی گڑیا حنا ماتسوری کی نمائش دیکھنے کیلئے تمام مکاتب فکرکے افراد بالخصوص خواتین کی بڑی تعداد محظوظ ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں