پاکستانی طلبہ ترکیہ میں اسکالرشپس سے فائدہ اٹھائیں ،قونصل جنرل جمال سانگو
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو نے کہاہے کہ ترک اور پاکستانی اقوام ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں ،ہم دوممالک مگر ایک قوم ہیں۔۔
ترکیہ میں پاکستانی طلبہ کیلئے بہت اسکالر شپس ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے محمد علی جناح یونیورسٹی میں ہفتہ طلبہ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔اس موقع پر وی سی وصدر ڈاکٹرزبیرشیخ نے ترک قونصل جنرل کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔جمال سانگو نے طلبہ کو نصیحت کی کہ تعلیم طاقت ہے جہاں ایجوکیشن ہے وہاں ترقی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ترکیہ کے 28اسکول اور 30ہزار طلبہ ہیں۔ترکیہ حکومت پاکستانی طلبہ کو اسکالرشپس دیتی ہے ،طلبا دسمبر سے فروری تک اسکالرشپ کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں ۔ترکیہ میں عالمی معیار کی 200جامعات ہیں ،اس سے فائدہ اٹھائیں۔ وی سی وصدر ڈاکٹرزبیرشیخ نے کہاکہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی لازوال ہے ،ہم ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔انہوں نے طلبہ کوترک اسکالرشپ سے فائدہ اٹھانے کی ہدایت کی۔بعدازاں ماجو میں منیجر اسٹوڈنٹ افیئرز راشدخان کی زیرنگرانی ہفتہ طلبہ کا باقاعدہ آغاز ہوا۔