شہریار شر حملہ کیس :گرفتار تھانیدار کا 7روزہ ریمانڈ

 شہریار شر حملہ کیس :گرفتار  تھانیدار کا 7روزہ ریمانڈ

گھوٹکی(نمائندہ دنیا)گھوٹکی میں سابق ایم پی اے سردار میر شہریار خان شر پر حملے اور ساتھی کے قتل کیس کی انسداد دہشت گری عدالت میرپور ماتھیلو میں سماعت ہوئی ۔قتل کے الزام میں گرفتار تھانہ رانوتی کے ایس ایچ او شکور لاکھو کو عدالت میں پیش کردیا گیا ۔

 پولیس ملزم ایس ایچ او شکور لاکھو کو کپڑا ڈال کر سخت سیکورٹی میں عدالت لائی ۔ گرفتار ایس ایچ او کو میڈیا سے بات چیت کرنے نہیں دیا گیا ۔دوران سماعت عدالت نے گرفتار تھانیدار کا سات روز کا ریمانڈ منظور کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں