پانی چوروں کے خلاف آپریشن 11غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی تھیفٹ سیل واٹر کارپوریشن نے سندھ رینجرز کے ہمراہ پانی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو مسمار کردیا اور 15 واٹر ٹینکرز اور 9 ٹریکٹر ٹرالیاں قبضے میں لے لی گئیں ۔
مشترکہ آپریشن منگھو پیر چکرا گوٹھ کورنگی حب کینال اور الطاف نگر ناردرن بائی پاس کے اطراف میں کیا گیا ۔حکام کے مطابق پکڑے گئے واٹر ٹینکر اور ٹریکٹر ٹرالیاں غیر قانونی طور پر حب کینال سے پانی چوری کرکے شہر کے مختلف علاقوں میں مہنگے داموں پر فروخت کرتے تھے اور چکرا گوٹھ کورنگی میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ سے منسلک لائنوں کو بھی منقطع کیا گیا ہے ۔