واٹرٹینکرز سے پارکنگ فیس کی وصولی کا اعلان،ریٹس بڑھنے کاامکان

واٹرٹینکرز سے پارکنگ فیس کی وصولی کا اعلان،ریٹس بڑھنے کاامکان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں واٹر ٹینکرز سروس سے پارکنگ فیس کی وصولی کا اعلان کردیا گیا گلشن اقبال ٹائون 6ہزار گیلن والے فی ٹینکر سے 6سو روپے وصول کرے گا جس کے بعد ٹینکرز سروس کے ریٹس میں اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے ۔۔۔

شہریوں نے گلشن اقبال ٹائون کے اس اقدام پر حیرانگی و پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلشن اقبال ٹائون واٹر ٹینکرز سے جو پیسے وصول کرے گا اس کا بوجھ براہ راست عوام پر پڑے گا زرائع کے مطابق گلشن اقبال ٹائون نے نیپا ہائینڈرنٹ گلشن اقبال میں ایک بورڈ آویزاں کیا ہے جس کے مطابق واٹر ٹینکرز سے پارکنگ فیس وصول کی جائے گی ایک ہزار گیلن والے فی ٹینکر سے 150روپے ، دوہزار گیلن والے سے 300 روپے ،تین ہزار گیلن والے سے 450 روپے ، اور چھ ہزار گیلن والے سے چھ سو روپے وصول کیے جائینگے ، گلشن اقبال کے مکینوں نے اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں