پی آئی بی کالونی :مین روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز

پی آئی بی کالونی :مین روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز

کراچی(سٹی ڈیسک)پی آئی بی کالونی کے مین روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا، دکانوں کی حدود سے باہر رکھا سامان ضبط کرلیاگیا ۔

یوسی 6  جناح ٹاؤن کے چیئرمین حافظ اسامہ احمد نے عوام کی بڑھتی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے یوسی کے اہلکاروں اور انکرچمنٹ ٹیم کو ہدایات جاری کی ہیں کہ عوام کی سہولت کے لیے سڑک کشادہ کی جائے اور ٹریفک جام کا سبب بننے والے پتھاروں، ٹھیلوں، دکانوں کے آگے رکھے سامان کو ضبط کرلیاجائے ۔ واضح رہے کہ پیر الٰہی بخش کالونی کے مین روڈ پر تجاوزات کی بھر مار کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک جام معمول بناہواہے بلکہ راہگیروں کو بھی آمدورفت میں مشکلات کاسامنا رہاہے اور ہنگامی حالت میں کی صورت میں مریضوں کو اسپتال منتقل کرنا بھی دشوار ہوجاتاہے ۔اس حوالے سے شکایات پر منتخب بلدیاتی نمائندوں نے پہلے بھی دکانداروں کو انتباہی نوٹس جاری کیے تھے اور دکانوں کی حدود سے باہر رکھے سامان کو حدود میں رکھنے کی طرف متوجہ کیاتھاجس کے بعد صورتحال میں بہتر آئی تھی ،تاہم ایک بار پھر تجاوزات میں اضافے کی شکایت پریوسی چیئرمین حافظ اسامہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انسداد تجاوزات کے عملے کوکارروائی کی ہدایت کی، جس پر عملے نے دکانوں کی حدود سے باہر رکھاسامان ضبط کرلیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں