گورنر آئی ٹی کورسز میں گلگت بلتستان کیلئے کوٹہ مختص

 گورنر آئی ٹی کورسز میں گلگت بلتستان کیلئے کوٹہ مختص

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں نے آزادی کیلئے بے پناہ جدوجہد کی۔

 وہ جامعہ کراچی میں گلگت بلتستان کی یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔گورنر نے ثقافتی شو میں طلباء کیساتھ رقص بھی کیا۔ انہوں نے گورنر اینیشیٹو کے تحت جاری مفت آئی ٹی کورسز میں گلگت بلتستان کا کوٹہ مختص کرنے کا اعلان کیا ۔علاوہ ازیں جے ڈی سی فری ڈائیگنوسٹک لیب کے قیام کو ایک سال مکمل ہونے پر گورنر  نے لیب کا دورہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں