سرچ آپریشن اور چھاپوں میں 40ملزمان گرفتار

سرچ آپریشن اور چھاپوں میں 40ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کومبنگ آپریشن اور چھا پوں کے دوران زخمیوں سمیت40 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ، موبائل فون ،نقدی ،موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔ شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود پہاڑ گنج اور نصرت بھٹو کالونی میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سر چ آپریشن کیا،کومبنگ/سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے 50 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی،بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی تصدیق کا عمل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں