کے الیکٹرک کا ڈالر بیسڈ جنریشن ٹیرف قبول نہیں،منعم ظفر

کے الیکٹرک کا ڈالر بیسڈ جنریشن ٹیرف قبول نہیں،منعم ظفر

کراچی(آن لائن)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کے الیکٹر ک اور حکومت کے عوام دشمنی اور ظالمانہ فیصلوں کا بوجھ کراچی کے عوام نہیں اٹھائینگے ،کے الیکٹرک کا 7سالہ ڈالر بیسڈ جنریشن ٹیرف کسی صورت قبول نہیں، کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ اور فارنزک آڈٹ کرایا جائے اور کراچی کے عوام کو سستی بجلی فراہم کی جائے ۔

کے الیکٹرک ہیڈ آفس گزری پر عوامی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے ،جماعت اسلامی کی عوامی جدوجہد کے باعث آئی پی پیز کی لوٹ مار بے نقاب ہوئی ، حکومت اب آئی پی پیز سے ڈالر بیسڈ معاہدے ختم کررہی ہے لیکن دوسری طرف کے الیکٹرک سے ڈالر بیسڈ معاہدے کرکے اسے نوازرہی ہے ، نیپرا کے الیکٹرک کیلئے ربڑ اسٹیمپ بنا ہوا ہے ، کراچی کے عوام کے خلاف حکومت،نیپرا اور کے الیکٹرک کا شیطانی اتحاد ہرگز نہیں چلنے دیں گے ۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کے الیکٹرک کی لوٹ مار کے خلاف کراچی کے عوام کا مقدمہ لڑتے رہیں گے ، سڑکوں پر احتجاج اور دھرنے سمیت عدالتی راستہ بھی اختیار کریں گے ، 28نومبر کو کے الیکٹرک کے حوالے سے نیپرا سماعت میں بطور پٹشنر شریک ہوں گے ، ایم کیوایم، پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر پارٹیوں کی طرح کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔منعم ظفر نے مزید کہا کہ بجلی کے بھاری بلوں کی صورتحال یہ ہے کہ لوگوں کے گھروں کے کرایوں سے زیادہ بجلی کے بل ہوگئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں