سکھر :ایک ہی روز میں چار موٹرسائیکلیں چوری

 سکھر :ایک ہی روز میں چار موٹرسائیکلیں چوری

سکھر(بیورو رپورٹ)نامعلوم چور سکھر پولیس کیلئے درد سر بن گئے ، ایک ہی روز میں مختلف تھانوں کی حدود سے چار موٹر سائیکلیں چوری کرکے فرار ہوگئے۔۔۔

اطلاعات کے مطابق گرم گودی موڑ سے سراج منگنیجو سے دو نامعلوم مسلح افراد اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ،اسی طرح نصرت کالونی نمبر 1 ورکشاپ روڈ سکھر سے جواد حسین رند بلوچ کے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل بھی چور لے اڑے جب کہ سٹی پوائنٹ بشیر آباد پر نبیل احمد اعوان سے تین نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا۔علاوہ ازیں شالیمار پھاٹک سے زوھیب سومرو کے گھر کے باہر سے نامعلوم چور موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہو گیا۔موٹر سائیکل چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری و سماجی حلقوں نے ایس ایس پی سکھر سمیت دیگر حکام سے نوٹس لیکر مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرانے اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں