ڈاکٹر خالد سومرو کے قاتلوں کو سزا نہ ملنا نا انصافی،جے یوآئی

ڈاکٹر خالد سومرو کے قاتلوں کو سزا نہ ملنا نا انصافی،جے یوآئی

سکھر(بیورو رپورٹ)جمعیت علمائاسلام سٹی سکھر اور جے ٹی آئی سٹی کے زیر اہتمام شہید اسلام ڈاکٹر خالد محمود سومرو ، سندھ سلامت کے عنوان سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب میں جے یو آئی سٹی سکھر کے رہنما مفتی محمد اعظم مہر سمیت جے ٹی آئی صوبائی کنوینر اسامہ محمود ہالیجوی نے خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر مہمانوں میں امام شامل ہالیجوی ، اویس احمد اندھڑ، بلال احمد بروہی اور دیگر شامل تھے۔ اپنے خطابات کے دوران مفتی محمد اعظم مہر اور اسامہ محمود ہالیجوی و دیگر کا کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو سندھ کی حقیقی آواز تھے وہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ، مولانا کی شہادت کو 11 سال مکمل ہو چکے ہیں، ان کے قاتلوں کو تاحال سزا نہ ملنا نا انصافی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ محبت اور امن کی سرزمین ہے ، ہمیں سندھی ثقافت سے پیار ہے ، ثقافتی تہوار منانا خوشی کی بات ہے اور اسے اسلامی اصولوں کے مطابق منانا چاہیے۔ سندھی ٹوپی، اجرک سندھیوں کا فخر ہے اور رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سندھی عوام اپنے حقوق اور وسائل کے تحفظ کے لیے ہمیشہ متحد ہیں۔دریائے سندھ پر کسی قسم کے قبضے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں