نالے سے ملنے والے سر اور دھڑ کی شناخت نہ ہوسکی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)قصبہ کالونی کے نالے سے ملنے والے سر کے بعد دھڑ اور شناخت سے متعلق دو روزکوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔
ضلع غربی پولیس نے بھی سر پکڑلئے شہر بھر میں خاتون کی گمشدگی کی درخواستوں کی چھان بین شروع کی گئی ہے ۔ پولیس نے ہفتے اور اتوار کے روز دھڑ کی تلاش میں ریسکیو اداروں کی مدد سے آپریشن جاری رکھا مگر کوئی کامیابی نہ مل سکی ۔