ہائر ایجوکیشن فورم کا فپواسا کی بھرپور حمایت کا اعلان

ہائر ایجوکیشن فورم کا فپواسا کی بھرپور حمایت کا اعلان

کراچی (آن لائن)ہائر ایجوکیشن فورم تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر کامران زکریا اور ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن فورم کراچی ڈاکٹر معروف بن رؤف نے سندھ حکومت کی۔۔۔

جانب سے اسکول کالجوں کی طرح جامعات کو کنٹرول کرنے کی کوششوں کے عمل کو مسترد کرتے ہوئے سندھ فپواسا کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ ان کے مطابق سندھ حکومت کے یہ اقدامات جہاں جامعات کی خود مختاری کے خلاف ہیں وہیں انہوں نے انہیں خود اٹھارہویں آئینی ترمیم کی روح کے منافی بھی قرار دیا۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کا مقصد اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنا تھا، لیکن حکومت سندھ نے مرکز سے اختیارات لے کر انہیں اپنی سطح پر روک دیا اور جامعات کے معاملات میں غیر ضروری مداخلت کو فروغ دیا ہے ۔ اس کے نتیجے میں سندھ حکومت کے نمائندے یونیورسٹی کے مختلف اسٹیچوری فورمز میں زیادہ تناسب کے ساتھ شامل کیے گئے ہیں، جبکہ کلیدی عہدوں پر تعیناتی کے تمام اختیارات بھی وزیراعلیٰ کے ہاتھ میں مرکوز ہوگئے ہیں، جن میں وائس چانسلرز اور ڈائریکٹر فنانس کی تقرری شامل ہے ۔انہوں نے حکومت سندھ کی جانب سے جاری حالیہ نوٹیفکیشنز کہ جن میں چند غیرمعمولی، قابلِ مذمت اور متنازعہ اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان نوٹیفیکیشنز پر عمل درا?مد کے نتیجے میں کسی بھی کانفرنس، سیمینار، ورکشاپ یا تعلیمی دورے پر بیرون ملک جانے کے لیے پہلے جہاں متعلقہ جامعہ کی سینڈیکیٹ کی منظوری کافی تھی، اب اس کے لیے سندھ حکومت کی اجازت درکار ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں