حادثے میں جاں بحق پروفیسر اور اہلیہ کی نمازِ جنازہ آج ہوگی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سپر ہائی وے جمالی پُل کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے پروفیسر طارق صلاح الدین اور ان کی اہلیہ کی نمازِ جنازہ پیر(آج)کو ادا کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق پروفیسر طارق صلاح الدین نے لواحقین میں بیٹی اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں، دونوں بیٹے تعلیم کے لیے جرمنی اور آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے حادثے میں کالج پروفیسر طارق صلاح الدین اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہیوی ٹریفک کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے ، اساتذہ قیمتی سرمایہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے دل رنجیدہ ہوتا ہے ۔