معاشی عدم استحکام کے پیچھے کرپشن کا ہاتھ،شاداب رضا

معاشی عدم استحکام کے پیچھے کرپشن کا ہاتھ،شاداب رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اہلسنت کو ایک لڑی میں پرونے کیلئے اپنے شہداء قائدین کے نقش قدم پر گامزن ہیں،ملک کو معاشی عدم استحکام سے نکالنے کیلئے تمام اکائیوں کو یکجان ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی۔۔۔

کرپشن واقرباء پروری نے ملک کو معاشی طور پر شدید نقصان پہنچایا ہے ،عوام ایسے چہروں کو پہچان لیں جنہوں نے اقتدار میں رہ کر غریبوں کے مسائل حل کئے نہ ہی نوکریاں فراہم کیں،ملک میں معاشی عدم استحکام کے پیچھے کرپشن کا ہاتھ ہے جو غریبوں کا مسلسل استحصال کررہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری بیان میں کیا۔شاداب رضا کا کہنا تھا کہ اہلسنت ملک بنانیوالے ہیں ،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، جمہوری حکمرانوں نے عوامی مسائل کے حل کی بجائے جھوٹے وعدے اور دعوے تحفے میں دیے ہیں،عوام سے جھوٹ بولنے اور ان کے مسائل حل نہ کرنیوالوں نے ووٹ کے تقدس اور جمہوریت کے تشخص کو پامال کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوری دورہ حکومت میں عوام کو ان کے بنیادی حقوق نہ ملنا اور مسائل میں اضافہ ہونا آمرانہ طرز جمہوریت کی نشانی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں