مختلف علاقوں سے 2لڑکیوں کی پھندا لگی لاشیں ملیں

مختلف علاقوں سے 2لڑکیوں کی پھندا لگی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں گھروں سے 2 لڑکیوں کی پھندا لگی ہوئی لاشیں ملیں۔تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ کے علاقے لیاری بکرا پیڑی محبوب مسجد کے قریب گھر سے نوعمر لڑکی کی گلے میں پھندا لگی۔ایس ایچ او ساجد دھاریجو نے بتایا ۔۔

کہ متوفیہ کی شناخت 14 سالہ ماہ نور کے نام سے کی گئی۔متوفیہ گھر پر اکیلی تھی ،متوفیہ کو امداد اور اس کی اہلیہ نے گود لیا تھا ۔دریں اثنا اورنگی ٹاؤن کے علاقے 10 نمبر بسم اللہ کالونی میں گھر سے نوعمر لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی ۔ایس ایچ او مومن آباد شہباز نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 16 سالہ حرا کے نام سے کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں