ناکاش عرف نکو گینگ کے دو کارندے پکڑے گئے

ناکاش عرف نکو گینگ کے دو کارندے پکڑے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وسطی پولیس نے بینک سے رقم چھیننے میں ملوث گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے اسلحہ\' موٹرسائیکلیں اور نقدی برآمد ہوئی ہیں ۔۔

وسطی پولیس کے مطابق اسٹریٹ کرائم چھینا جھپٹی بینک کیش لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ناکاش عرف نکو گینگ کے دو کارندے گرفتارکیاگیا۔ ملزمان میں جمشید عرف جادوگر اورشاہزیب عرف لنگڑا شامل ہیں۔SSP وسطی ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق ملزمان نے گزشتہ دو چار قبل پولیس اسٹیشن پاپوش کی حدود سے اسلحہ کے زور پر 125 موٹر سائیکل موبائل فون کیش چھنا تھاملزمان نے دو روز قبل بلال کالونی کی حدود سے شہری کاشف سے موبائل لوٹا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے پاپوش کی چھنی ہوئی موثر سائیکل برآمد کر لی گئی ۔ملزمان کا اہم ساتھی ناکاش موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے ۔گرفتار ملزم سے اسلحہ دو عدد 30 بور پستول بمع راؤنڈ ,چھینے ہوئے 8 سے موبائل فون برآمد ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں