اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سمیت 2 ملزمان گرفتار

  اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سمیت 2 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کیماڑی انویسٹی گیشن پولیس نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کرکے بچے سمیت 3 افراد کو زخمی کرنے والے اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سمیت 2 ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پہلی کارروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ پاک کالونی نے فائرنگ کر کے بچے سمیت 3 افراد کو زخمی کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا۔فائرنگ کا واقعہ 3 نومبر کو پاک کالونی کے علاقے میانوالی کالونی میں شادی کی تقریب میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران پیش آیا تھا۔فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد امان اللہ خان نیازی،عامر اور 12 سالہ شہزاد زخمی ہوئے تھے ۔واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔تفتیشی ٹیم تھانہ پاک کالونی نے فائرنگ میں ملوث ایک ملزم عبد الرو ف نیازی کو گرفتارکر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں