چیف انجینئر ای اینڈ ایم واٹر کارپوریشن انتخاب احمد ریٹائرہوگئے

چیف انجینئر ای اینڈ ایم واٹر کارپوریشن انتخاب احمد ریٹائرہوگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف انجینئر ای اینڈ ایم واٹر کارپوریشن انتخاب احمد راجپوت خان اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے ۔

اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے اپنے جاری کردہ پیغام میں انتخاب احمد راجپوت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتخاب احمد راجپوت نے اپنی 33 سالہ پوری ملازمت کے دوران اپنے ادارے سمیت افسران و ملازمین کی بہتری کے لیے اہم کردار ادا کیا اور اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخاب احمد راجپوت کی جانب سے ادارے کی بہتری کے لیے کی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ انہوں نے مختلف منصوبوں پر واٹر کارپوریشن کی بہتری کے لیے دن رات محنت کی اور انہیں بروقت مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں