ٹریفک حادثات میں دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی شان مصالحہ کمپنی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا،متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کی گئی۔۔
اسپتال میں متوفی کی شناخت 45 سالہ رافع حبیب کے نام سے ہوئی ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثائکے حوالے کردی۔قائد آباد کے علاقے لانڈھی داؤد چورنگی داو د مل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا،متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفی کی شناخت 24 سالہ وقاص کے نام سے ہوئی ،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثائکے حوالے کردی۔فرئیر کے علاقے فرئیر ہال کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔