کورنگی میں غیرمعیاری صابن بنانے والی 4فیکٹریاں سربمہر،12گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی انتظامیہ نے غیر معیاری صابن بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کراچی کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے کورنگی میں چار فیکٹریاں کو سر بمہر اور 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔
ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو رپورٹ پیش کی ہے جس میں بتا یا گیا ہے کہ کور نگی ضلع میں غیر معیاری صابن بنانے والی فیکٹریوں سے گرفتار افراد کو پولیس کے حوالہ کردیا گیا ہے ۔ یہ فیکٹریاں جانوروں کی چربی اور باقیات کا استعمال کرکے غیر معیاری صابن تیار کرتی پائی گئیں۔صابن بنانے کے لئے جانوروں کی باقیات، جلد، چربی اور انتڑیوں کو شامل پایا گیا رپورٹ کے مطابق ان میں بدبو پائی گئی اور ماحولیاتی کے لئے خطرناک اور آلودگی کا سبب بھی ہیں۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے مہم کو جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے کہا ہے کہ متعلقہ دیگر تمام ڈپٹی کمشنرز کو غیر معیاری صابن بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کریں ۔