پاکستانی طالبعلم کی جامعۃ الازہر میں ٹاپ پوزیشن

پاکستانی طالبعلم کی جامعۃ الازہر میں ٹاپ پوزیشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی طالب علم نے جامعۃ الازہر میں بڑا اعزاز حاصل کرلیا، جامعۃ الفردوس حاصل پور کے فارغ التحصیل ہونہار طالب علم محمد حسن الأزہری بن حافظ بشیر احمد فردوسی نے ۔۔

جامعۃ الازہر(کلیہ اصول الدین بالقاہرہ) میں تخصص فی التفسیر وعلوم القرآن (بی ایس آنرز) 2023ء میں 92% نمبر حاصل کر کے اول پوزیشن حاصل کی اور (ایم فل پروگرام) کلیۃ العلوم الاسلامیہ والعربیہ للوافدین جامعۃ الأزہر القاہرہ 2024ء میں 97 فیصد نمبر لے کر اول پوزیشن حاصل کر کے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔ تعلیمی میدان میں ممتاز حیثیت حاصل کرنے پر جامعۃ الأزہر (مصر) کے شیخ اکبر فضیلۃ الإمام الأکبر الأستاذ ڈاکٹر الشیخ أحمد الطیب، حفظہ اللہ ورعاہ سے اعزازیہ ملاقات بھی کی۔ شیخ الازہر نے امتیازی پوزیشن حاصل کرنے پر محمد حسن فردوسی الازہری کی حوصلہ افزائی بھی کی اور مبارکباد بھی پیش کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں