ڈمپروٹینکر کی ٹکر سے اموات میں اضافہ ہورہا،منعم ظفر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے امیر ضلع گلبرک وسطی کامران سراج اورٹاؤن چیئرمین ضلع گلبرگ نصرت اللہ کے ہمراہ سپرہائی وے جمالی پل کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے المناک موت کا شکار ہونے والے ۔۔
عبد اللہ کالج کے پروفیسر طارق صلاح الدین اور ان کی اہلیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور اہل خانہ سے تعزیت کیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہاکہ ہم اس افسوسناک واقعے اور اموا ت کی پر زور مذمت اور پروفیسر طارق صلاح الدین اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر اہل خانہ و لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں حکومت و متعلقہ ادارے ٹینکر و ڈمپر سے شہریوں کی جان کا تحفظ یقینی بنائیں۔شہر میں اس وقت ڈمپر اور ٹینکر سے اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 6500سے زائد شہری ایسے ہیں جو ٹینکر اور ڈمپر کی ٹکر سے زخمی ہوچکے ہیں ،سندھ حکومت نے شہر کو ٹینکر و ڈمپر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑدیا ہے ،اتنی بڑی تعداد میں اس طرح کے واقعات کا ہونا انتہائی افسوسناک ہے ۔علاوہ ازیں ضلع ملیر کے ہزاروں طلبہ و طالبات کو آئی ٹی کے مختلف کورسز مفت کرانے کیلئے بنوقابل ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ4.0کے ہزاروں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مایوس نہ ہوں، نوجوان طلبہ و طالبات ہی ملک وقوم کا سرمایہ و مستقبل ہے ،ہم نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے ۔