عدم ادائیگی پر بجلی منقطع،ریلوے کا نظام درہم برہم

عدم ادائیگی پر بجلی منقطع،ریلوے کا نظام درہم برہم

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )کے الیکٹرک نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث پاکستان ریلوے کی بجلی منقطع کرنے کا عمل شروع کردیا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق پاکستان ریلوے کے مئی 2024 سے واجب الادا 43 کروڑ بقایاجات غیر ادا بجلی کی فراہمی ممکن نہیں،پاکستان ریلوے حکام سے گزارش ہے کہ 31 کنکشنز کے مئی 2024 سے جمع ہونے والے 43 کروڑ کے واجب الادا بقایاجات فوری ادا کریں۔ بغیر ادائیگی کے بجلی کی فراہمی کو جاری رکھنا ممکن نہیں ہے ۔ریگولیٹری پالیسیوں کے مطابق کے الیکٹرک نے متعدد بار نوٹس جاری کیے اور نادہندہ کنکشنز کو منقطع کیا۔ بجلی کی فراہمی اس وقت بحال کی گئی جب ریلوے حکام نے بقایاجات کی ادائیگی اور ماہانہ بلوں کی بروقت ادائیگی کی یقین دہانی کرائی۔ تاہم کے الیکٹرک کی طرف سے تعاون کے باوجود یہ وعدے بارہا خلاف ورزی کا شکار ہوئے ۔ ایسی صورتحال میں کوئی اور راستہ نہیں ۔دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق ڈی ایس ریلوے ناصر خلیلی کا کہنا ہے کہ بجلی منقطع ہونے سے کراچی ریلوے کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے ، بجلی بند ہونے سے ریلوے کا آن لائن بکنگ سسٹم بیٹھ گیا جبکہ ریلوے کا آٹو سگنل بھی بند ہوجائے گا۔ڈی ایس ریلوے کے مطابق کے الیکٹرک کو نوٹس دیا ہے کہ وہ ریلوے کے ماہانہ واجبات ادا کرے ، اگر واجبات ادا نہ کیے تو ریلوے بھی کے الیکٹرک کے واجبات ادا نہیں کریگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں