مراعات میں کمی سے بلدیاتی ملازمین میں شدید اشتعال
کراچی (این این آئی) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن پنشن میں کٹوتی،پنشن رولز میں تبدیلی،مراعات میں کمی۔۔
فوتگی کوٹے کے خاتمے کے خلاف اور حقوق کے حصول کی جدوجہد میں اپنا عمل حصہ ڈالتے ہوئے وفاق کی سطح پر وفاقی تنظیموں،اور صوبائی سطح پر قائم صوبائی اتحاد کا حصہ بن کر بھرپور احتجاج میں حصہ لے گی۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین سیدذوالفقارشاہ،مرکزی صدر ملک نوید اعوان اور جنرل سیکرٹری ملک نصیر الدین ہمایوں نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ مرحلے وار پنشن میں کٹوتی،پنشن مراعات میں تبدیلی،فوتگی کوٹے کے خاتمے سمیت مختلف مراعات میں کٹوتی سے بلدیاتی ملازمین میں شدید اشتعال اور بے چینی پائی جاتی ہے ۔