پولیس چھاپوں میں 15ملزمان گرفتار ،اسلحہ، منشیات برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس چھاپوں کے دوران 15ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزما ن کے قبضے سے اسلحہ، منشیات، موبائل فون، موٹر سائیکل، گٹکا، نقدی اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے گٹکا ماوا کے خلاف مہم میں چھاپہ مار کارروائی میں ملزم محمد سلمان کو گرفتار کرلیا۔ملزم سے 110 پیکٹ مضر صحت تیار گٹکا ماوا برآمد ہوا۔ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر گروہ کا کارندہ ارباز ولد مشتاق کو گرفتار کر لیا۔تھانہ کورنگی پولیس نے گٹکا ماوا کے خلاف مہم میں کارروائی کے بعد ملزم عابد ولد غلام حیدر کو گرفتار کرلیا۔تھانہ لانڈھی پولیس نے شہر میں جاری گٹکا ماوا کے خلاف چھاپہ مار کارروائی میں ملزم علی احمد ولد محمد سلیمان کو گرفتار کر لیا۔ پاک کالونی پولیس نے مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی لی ہاتھ میں موجود کالے تھیلے سے چرس کے 3 پیکٹ برآمد ہوئے۔