تعلم کے زیر اہتمام اساتذہ کے بنیادی تربیتی کورسز جاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)تعلم سوسائٹی فار لرننگ اینڈ ریسورس مینجمنٹ کے زیر اہتمام چھٹا فری بیسک ٹیچرز ٹریننگ کورس فاران کلب گلشن اقبال میں جاری ہے ۔کورس کے دوران درس و تدریس کی ابتدا کرنے والے۔۔
ٹیچرز اور بطور استاد کیریئر کا اغاز کرنے کے خواہشمند افراد کی تربیت کی جارہی ہے ۔ یوتھ ٹرینر اور اعزازی ڈائریکٹر تعلم، ڈاکٹر معروف بن روف نے بتایا کہ اس ہفتے کروائے جانے والے کورس کے دوران تعلیم کے حقیقی مقاصدطلبہ کی ذہن سازی کے لئے چھپے رازوں \'منفرد آئیڈیاز اور کلاس کے اندر تدریس کے طریقوں کی تعلیم و تربیت دی جارہی ہے ۔ڈاکٹر معروف نے بتایا کہ مذکورہ کورس کے دوران اساتذہ کو مختلف دلچسپ سرگرمیوں کی مدد سے تیار کیاجارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس کورس کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ اس بار یہ ٹریننگ انکے اپنے تیار کردہ ان ٹرینرز کے ذریعے کروائی جا رہی ہے۔