گلشن سکندر میں نکاح یافتہ لڑکی کے لرزہ خیر قتل کا مقدمہ درج

گلشن سکندر میں نکاح یافتہ لڑکی کے لرزہ خیر قتل کا مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ روز کیماڑی گلشن سکندرآباد میں گھر سے نوبیاہتالڑکی کی خون میں لت پت لاش ملنے کا معاملہ مقتولہ 18سالہ خدیجہ کو نامعلوم افراد نے تیز دھار آلہ سے گلا کاٹ کر قتل کیاتھا۔

 جیکسن پولیس نے لڑکی کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے والد امام بخش کی مدعیت میں درج کرلیا۔ جیکسن تھانے میں درج مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی مدعی مقدمہ کے مطابق اسے اطلاع ملی کہ اسکی بیٹی خدیجہ کو کسی نے گھر کے اندرقتل کردیا ہے ، گھر پہنچا تو بیٹی کی لاش بیڈروم میں خون میں لت پت حالت میں پڑی تھی، نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہات پر بیٹی کو قتل کیا ہے ،مقتولہ خدیجہ کا کچھ عرصہ قبل نکاح ہوا تھا رخصتی ہونا باقی تھی،جس وقت واقعہ پیش آیا گھر میں مقتولہ کے علاوہ کوئی دوسرا گھر کا فرد موجود نہیں تھا۔پولیس نے بتایا کہ ورثا لاش لیکر آبائی علاقے ڈسٹرکٹ وہاڑی پنجاب روانہ ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں