لاڑکانہ:گرانفروشوں کے خلاف کارروائی،ہزاروں روپے جرمانہ

لاڑکانہ:گرانفروشوں کے خلاف کارروائی،ہزاروں روپے جرمانہ

لاڑکانہ،میرپور خاص(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ راجہ خان قریشی نے مارکیٹ کمیٹی، میونسپل کارپوریشن اور انسداد تجاوزات کے افسران اور عملے کے ہمراہ گجن پور چوک۔۔

 جیل روڈ، بنک اسکوائر، نیو بس اسٹینڈ، اولڈ بس اسٹینڈ اور دیگر علاقوں میں 27رجب کے موقع پر گوشت، مرغی، سبزی اور پھل مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دکانداروں اور پتھاریداروں پر ہزاروں روپے جرمانے عائد کردیے اور انہیں سختی سے ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ کمیٹی کی مقرر کردہ ریٹ لسٹ پر اشیا کی فروخت یقینی بنائیں ، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ میرپورخاص میں حیسکو افسران نے رینجرز اور ایف آئی اے کی ٹیموں کے ساتھ چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے 8 بجلی چور وں کو گرفتار کرلیا اور گرفتار ملزموں کے چہروں پر کالے کپڑے ڈال کر شہر بھر میں گشت کروایا،اس دوران گرفتار کیا گیا ایک نوجوان خوف کے سبب بے ہوش ہوگیا جسے نازک حالت ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ کارروائیاں واپڈا کے اے سی امیر احمد میمن کی سربراہی میں چاندنی چوک ،محمودآباد ودیگر علاقوں میں کی گئیں ۔ اس موقع پر اے سی امیر احمد میمن کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم اور منسٹری آف پاور ڈویژن کی ہدایت پر کارروائی کا سلسلہ ٹنڈو جان محمد ،جھڈو،ڈگری اور دیگر علاقوں میں ہفتہ بھر سے جاری ہے جس میں نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں