جام صادق پل ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جام صادق پل پر ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد پل کے دونوں ٹریکس ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ٹریفک کورنگی علی رضا کے مطابق بروکس چورنگی سے ہینو چورنگی قیوم آباد تک سڑکیں بند تھیں تاہم تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد جام صادق پل کو کھول دیا گیا ہے ۔