سب انسپکٹر شربت کی بوتل مفت لے گیا

کراچی (این این آئی)شیر شاہ تھانے کی حدود میں سب انسپکٹر دکان سے شربت کی بوتل مفت لے کر چلتا بنا۔
کاؤنٹر پر کھڑے شخص نے پولیس افسر سے کہا کہ میں تو کام کرنے والا ہوں۔جواب میں سب انسپکٹر نے کہا کہ کوئی بات نہیں مالک آئے تو بتا دینا۔ایس ایس پی مددگار15نے سب انسپکٹرجاوید کومعطل کردیا۔