تھر ڈیزرٹ جیپ ریلی کاآغاز ریسرز نے مہارت دکھائی

 تھر ڈیزرٹ جیپ ریلی کاآغاز  ریسرز نے مہارت دکھائی

تھرپارکر (رپورٹ: اعجاز بجیر)سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کے زیر اہتمام تھر ڈیزرٹ جیپ ریلی 2025 کا آغاز ننگرپارکر کے صحرائی علاقے رن آف کچھ میں جوش و خروش کے ساتھ ہو گیا۔

ملک بھر سے آئے ہوئے 63 ریسرز، جن میں 3 خواتین اور دو تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے مقامی ریسرز بھی شامل ہیں، مقابلے میں شریک ہیں۔پہلے روز 2 کلومیٹر طویل ٹریک پر کوالیفائنگ راؤنڈ منعقد کیا گیا، جس میں ریسرز نے اپنی مہارت، رفتار اور تکنیکی کنٹرول کا بھرپور مظاہرہ کیا۔اے کیٹیگری میں رکن سندھ اسمبلی میر نادر مگسی نے ایک منٹ 16 سیکنڈ میں ٹریک مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، جب کہ جیئند ہوت نے ایک منٹ 17 سیکنڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔بی کیٹیگری میں نومان سرانجام خان،سی کیٹیگری میں بیورج مزاری اور ڈی کیٹیگری میں تاج خان مہر نے کامیابی حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں