بحریہ یونیوسٹی ہیلتھ سائنسزکا 11واں جلسہ تقسیم اسناد

بحریہ یونیوسٹی ہیلتھ سائنسزکا 11واں جلسہ تقسیم اسناد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بحریہ یونیوسٹی ہیلتھ سائنسزکا گیارہواں کانوکیشن گزشتہ روزابنِ سینا آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ اس کانووکیشن کے دو سیشنز ہوئے ۔ ان سیشنز کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب شفیع، صدر کالج آف فزیشن اینڈ سرجنزآف پاکستان اور ڈاکٹر مختار احمد چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان تھے ۔

فارغ التحصیل گریجویٹس کی تقریب حلف برداری کا فریضہ ڈین ہیلتھ سائنسز میجر جنرل(ر) ڈاکٹر شہلا بقائی نے انجام دیا۔ مہمان خصوصی نے ایم فل، ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، ڈی پی ٹی ، نرسنگ اور میڈیکل لیب ٹیکنالوجی کے فارغ التحصیل طلبہ اور طالبات میں اسناد اور امتیازی پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں تمغے تقسیم کیے ۔اس تقریب میں 5 فارغ التحصیل گریجویٹس میں اسناد تقسیم کی گئیں۔بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کراچی کے ڈائریکٹر جنرل وائس ایڈمرل (ر)اطہر مختار نے خطاب کرتے ہوئے طلبا اور طالبات کو محنت اور عزم کے ذریعے شاندار کارکردگی پرانہیں سراہا ۔ ڈاکٹر محمد شعیب شفیع نے تمام گریجویٹس بالخصوص گولڈ اورسلور میڈلز حاصل کرنے والوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور انہوں نے اساتذہ اور والدین کی کاوشوں کو سراہا ۔ڈاکٹر مختار احمد چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے فارغ التحصیل گریجویٹس کو ان کی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی اور ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل کے باصلاحیت ہیلتھ پروفیشنل بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں