ڈیفنس :گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،ایک حصہ خاکستر

ڈیفنس :گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،ایک حصہ خاکستر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے )فیز 9 کے ایک رہائشی گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا ، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں گھر کا اگلا حصہ مکمل طور پر جل گیا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں