ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کیلئے عمارت کا انتخاب

 ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کیلئے عمارت کا انتخاب

کراچی(اے پی پی)سندھ پولیس نے اپنی نوعیت کے پہلے سرکاری ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کے قیام کیلئے کراچی میں عمارت کا انتخاب کرلیا ہے ۔۔

 جس کاآغاز ڈرائیورز ٹریننگ اسکول پائلٹ پروجیکٹ کے طور پرکیا جارہا ہے ۔ پیر کے روزترجمان سندھ پولیس نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل سندھ پولیس غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس اینڈ ٹریننگ نے ٹر یننگ اسکول کے مقام اور آغاز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں پولیس ٹریننگ کالج سعیدآباد کے احاطہ میں واقعہ ایک عمارت منتخب کرلی گئی ہے جہاں 6کمروں میں کلاس رومز کے ساتھ ساتھ ضروری دفاتر بھی قائم کیے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ بنیادی ضروری مرمت اور سامان کی فراہمی کے بعد داخلے اور کلاسز کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں