حکومت تمام سرکاری زمینیں غریب کسانوں میں مفت تقسیم کرے ،پاسبان

کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی بزنس فورم کے صدر اور ممتاز ایگریکلچرسٹ وسیم الدین شیخ نے کہا ہے کہ حکومت تمام سرکاری زمینیں غریب کسانوں میں مفت تقسیم کرے ۔ کسانوں کے حالات سدھارنے کے لئے حکومت جامع پلان مرتب کرے ۔
کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا۔ سبز انقلاب لانے کے لئے کسانوں میں شعور بیدار کرنا ہوگا۔ صنعتوں کو زرعی پیداوار سے منسلک کرنے کا پروگرام مرتب کیا جائے ۔ زرعی زمینوں کے کمرشل استعمال پر پابندی عائد کی جائے ۔ کسانوں کے لئے ریٹائرمنٹ پلان اور پنشن کی اسکیمیں متعارف کرائی جائیں جس کا انتظام نجی کمپنیوں کے حوالے کیا جائے ۔ کسانوں کے بچوں کے لئے تعلیم اور صحت کی سہولیات کو یقینی بنایا جائے ۔ اہداف حاصل کرنے پر گاؤں کو ماڈل ویلیج کا درجہ دے کر خصوصی ترقیاتی پیکیج دیا جائے ۔ بڑے زمین داروں پر ٹیکس لگا کر اس رقم کو چھوٹے زمین داروں کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے ۔