بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف اورنگی میں شہریوں کا احتجاج

بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف اورنگی میں شہریوں کا احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن ٹاؤن جرمن اسکول کے قریب علاقہ مکینوں نے کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں 16 سے 18 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور گرمی بڑھتے ہی لوڈ شیڈنگ کے دوران دورانیہ مزید بڑھا دیا گیا ہے اس کے ساتھ رات کے اوقات میں بھی بجلی بند کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی بعد ازاں انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں