محرم کے انتظامات مکمل،سیکیورٹی فول پروف ہوگی، کمشنر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے محرم کے سلسلے میں اعلی سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔۔
جس میں فول پروف سیکیورٹی سڑکوں کی استر کاری، سیور یج پانی سمیت تمام انتظامات مکمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں کیا۔ اجلاس میں کر اچی کے تمام ڈی آ ئی جیز پولیس ،میٹرو پولیٹن کمشنر،تمام ڈپٹی کمشنر ،کے ای،کے ڈبلیو ایس سی، بلدیاتی اداروں کے افسران ،ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے ایم ڈی کے علاوہ علمائے کرام ، سماجی و سیاسی رہنما اور سول سوسائٹی کے افراد شریک ہوئے ۔ اس موقع پر علمائے کرام اور مختلف تنظیموں کے رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کمشنر کر اچی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس بر وقت بلایا گیا جس سے مسائل حل ہونے میں آسانی ہوگی ۔ کمشنر نے تمام بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ یکم محرم سے قبل تمام انتظامات مکمل کرلئے جائیں۔ ا نہوں نے نشتر پارک سمیت تمام علاقوں میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، سڑکوں کی استر کاری ،سیوریج لائنوں کی مرمت کیلئے خصوصی ہدایت دی۔