ریجنل پارٹنرز کانفرنس، 180 اسکول اپ گریڈ، 31 میں سیکنڈ شفٹ منظور

ریجنل پارٹنرز کانفرنس، 180 اسکول اپ گریڈ، 31 میں سیکنڈ شفٹ منظور

پڈعیدن (نمائندہ دنیا) سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (SEF) نے ایچ ایم خواجہ آڈیٹوریم، شہید بینظیرآباد میں ریجنل پارٹنرز کانفرنس کا انعقاد کیا،جس میں شہید بینظیرآباد، سانگھڑ اور نوشہروفیروز سے تعلق رکھنے والے 250 سے زائد پارٹنرز نے شرکت کی۔

کانفرنس کی صدارت منیجنگ ڈائریکٹر گھنور علی لغاری نے کی، جبکہ افتتاحی خطاب ریجنل ہیڈ (شہید بینظیرآباد) نے کیا۔ انہوں نے علاقائی تعلیمی پروگرامز، کارکردگی اور آئندہ ترجیحات پر جامع بریفنگ دی۔اپنے کلیدی خطاب میں گھنور لغاری نے پارٹنرز کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے انفراسٹرکچر مضبوط بنانا، تعلیمی معیار بلند کرنا اور محفوظ و شمولیتی ماحول فراہم کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فاؤنڈیشن نے آؤٹ آف اسکول بچوں کے لیے اسکولوں کے قیام کے قواعد میں نرمی کی ہے ، 180 سے زائد اسکول اپ گریڈ اور 31 سے زائد سیکنڈ شفٹ اسکولوں کی منظوری دی گئی ہے ۔گھنور لغاری نے ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور مانیٹرنگ و شفافیت پر بھی زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں