وفاقی بجٹ مزدوردشمنی پر مشتمل ہے ،حبیب جنیدی

کراچی (این این آئی)بجٹ میں پبلک و پرائیویٹ سیکٹر ملازمین حقوق کے تحفظ کرنے کی بجائے وفاقی حکومت نے ان کو مایوس کیا،جس کو پیپلز لیبر بیورو مسترد کرتی ہے۔
ان خیالات کا اظہارپیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے وفدسے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے وفاقی بجٹ کومسترد کرتے ہوئے کہاکہ یہ بجٹ مزدوردشمنی پر مشتمل ہے ،کیونکہ اس بجٹ میں محنت کشوں کو کوئی ریلف نہیں دیاگیا،بلکہ ان کو مکمل طور پر نظر انداز اور مایوس کیا گیاہے ،بالخصوص تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے اور ظلم کی انتہاء یہ ہے کہ پیشنروں کو7 فیصداضافے کے ساتھ ریٹائرڈ ملازم کے انتقال کے دس سال بعدپنشن بند کرنے کی تجویز ہے ۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنر ز کے الاؤنس میں اضافہ کیا جائے۔