بینک ملازم کی جعلی ڈگری پر برطرفی کیخلاف درخواست مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے نیشنل بینک کے ملازم کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر برطرفی کے خلاف دائر آئینی درخواست مسترد کر دی۔۔۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ درخواست گزار جعلی ڈگری جمع کروانے سے متعلق الزامات کا مؤثر انداز میں دفاع نہیں کر سکے ، کیس میں حقائق پر مبنی تنازع شامل ہے جس کا فیصلہ ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ساجد خان 1996 میں بطور کیشیئر بینک میں بھرتی ہوئے تھے ، بینک کے وکیل نے بتایا کہ انہوں نے سالانہ کارکردگی فارم کے ساتھ جعلی بی کام کی ڈگری جمع کروائی تھی جسے یونیورسٹی آف سندھ نے بھی جعلی قرار دیا۔