مختلف شعبوں سے وابستہ نوجوانوں نے آلٹرنیٹ کے نام سے تنظیم بنالی

کراچی (این این آئی) مختلف شعبوں سے وابستہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے متبادل ‘‘آلٹرنیٹ’’کے نام سے تنظیم کے قیام کا اعلان کردیا۔
اتوار کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنظیم متبادل کے آرگنائزرمرزا عباس اور نیتھن دانیال نے کہا کہ آلٹرنیٹ ایک انقلابی عزم ہے ۔ہم ہر جبر کی خلاف مزاحمت کی علم بردار ہوں گے ۔تنظیم کی جانب سے اسٹڈی سرکلز ، سیمینارز، اور عوامی لیکچرز اہتمام کیا جائے گا ۔