کراچی بار کی اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کی مذمت

کراچی بار کی اسرائیلی  وزیر اعظم کے بیان کی مذمت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی بار ایسوسی ایشن نے اسرائیلی وزیراعظم کے حالیہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ، اشتعال انگیز اور خطرناک قرار دیا ہے ۔

اعلامیے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر حملے کے بعد پاکستان کو اگلا ہدف بنانے کی دھمکی دی جو نہ صرف بین الاقوامی قوانین اور خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے براہِ راست خطرہ بھی ہے ۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان ایک خودمختار ایٹمی طاقت ہے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں  وکلاء برادری مادرِ وطن کے دفاع کے لیے صفِ اول میں ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں