سمندرتاریخی شہروں کے قدیم آثار بھی نگلنے لگا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)دریائے سندھ کا ڈیلٹا موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ختم ہو رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ سمندر صوبے کے تاریخی شہروں کے قدیم آثار بھی نگل رہا ہے ۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دریائے سندھ کا ڈیلٹا ختم ہورہا ہے ۔
جہاں کئی ڈیلٹائی علاقے اب تک سمندر برد ہوچکے ہیں وہیں سمندر صوبے کے تاریخی شہروں کے قدیم آثار نگل رہا ہے ۔سمندر برد ہونے والے تاریخی شہروں کے قدیم اثاثے دکھانے اور بچ جانے والے اثاثوں کے تحفظ کے لیے کراچی میگنی فائی سائنس سینٹر میں انڈس ڈیلٹا کے کھوئے ہوئے شہر کو تصاویر کے ذریعے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل ہیریٹیج ٹریلز پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا۔ اس پراجیکٹ کے تحت مختلف آثار قدیمہ کے مقامات کو ڈیجیٹلی ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ قدیمی ورثے کی حالت زار کو تھری ڈی فلم ذریعے دکھایا گیا۔دستاویزی فلم میں ماہرین کی جانب سے سندھ کے ڈیلٹا میں واقع قدیم شہروں کی حالت پر تحقیق کی گئی۔ اس تحقیق جس کے مطابق سطح سمندر کے بڑھنے اور دریائے سندھ کے پانی کی قلت کی وجہ سے ڈیلٹا ختم ہو رہا ہے اور قدیم شہروں کے آثار بھی سمندر کے نیچے جا رہے ہیں۔ماہر آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا کا بہت نقصان ہو چکا، لیکن مکمل تباہی سے بچنے کے لیے اب بھی اب بھی ہلکی سے امید باقی ہے ۔اس موقع پر پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا۔