کے یوجے (دستور) کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت

کے یوجے (دستور) کی ایران  پر اسرائیلی حملے کی مذمت

کراچی (آئی این پی)کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی گورننگ باڈی کا دوسرا اجلاس صدر نصراللہ چودھری کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں صحافیوں کی فلاح و بہبود، تحفظ، پیشہ ورانہ ترقی، اور انہیں درپیش مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

 اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے جن میں مختلف فعال کمیٹیوں کا قیام بھی شامل ہے ۔اجلاس میں ہمسایہ برادر ملک ایران پر صیہونی ریاست اسرائیل کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور تہران کی حکومت، عوام اور صحافتی برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔کے یو جے (دستور) نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا فوری اجلاس بلانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں